اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی سفیر کا ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زور

ایران میں متعین پاکستانی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی شعبے سمیت تمام میدانوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۱۷
تاریخ اشاعت: 23:27 - December 17, 2018

پاکستانی سفیر کا ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی سفیر رفعت مسعود کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور تہران کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں اور انہیں مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ مذہبی، لسانی اور ثقافتی رشتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے موسیقی، فلم اور فوٹوگرافی جیسے شعبوں میں مشترکہ نمائشوں اور فیسٹول کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

رفعت مسعود نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی دونوں ملکوں کی مشترکہ دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشترکہ سرحدوں پر سلامتی کے قیام کے لیے ایران کے ساتھ تعاون کا بارہا اعلان کر چکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعے کی رات دہشت گردوں نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ایک سرحدی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے کم سے کم چھے پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس حملے میں چودہ افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں