اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی عرب کو ترک صدر کے ترجمان کا مشورہ

ترک ایوان صدر کے ترجمان نے خلیج فارس کے علاقے میں سعودی عرب کی پالیسیوں کو ناکام قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۲۳
تاریخ اشاعت: 16:44 - December 18, 2018

سعودی عرب کو ترک صدر کے ترجمان کا مشورہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر سے شائع ہونے والے اخبار العرب سے بات چیت کرتے ہوئے ترک ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم کالین نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سن دو ہزار سترہ میں سعودی عرب کی ایما پر بعض عرب ملکوں نے قطر کا اقتصادی محاصرہ شروع کیا تھا جو غیر منصفانہ اور فریب کارانہ اقدام تھا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سرکردگی میں قطر کا محاصرہ کرنے والے ملکوں کو نہ صرف یہ کہ اپنے اہداف میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا بلکہ اس قسم کی غیر منصفانہ پالیسی کے نتیجے میں قطر پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے۔

ابراہیم کالین نے کہا کہ  سعودی عرب کی پالیسیوں سے خلیج  فارس کے ملکوں کو صرف نقصان ہی پہنچا ہے لہذا  ہمارا مشورہ یہ ہے کہ ریاض حکومت خطے میں بحران پیدا کرنے کی پالیسی فوری طور پر ترک کر دے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے پانچ جون دو ہزار سترہ کو قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع اور اس کے خلاف پابندیوں کے علاوہ  فضائی، زمینی اور سمندری رابطے توڑ لیے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں