اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران روس مشترکہ فوجی کمیشن کا دوسرا اجلاس

ایران اور روس کے مشترکہ فوجی کمیشن کا دوسرا اجلاس تہران میں منعقد ہوا جس میں دونوں ملکوں کے اعلی فوجی افسران نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۶۷
تاریخ اشاعت: 23:23 - December 25, 2018

ایران روس مشترکہ فوجی کمیشن کا دوسرا اجلاسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کی جنرل اسٹاف کمیٹی کے ڈائریکٹر برائے عالمی امور بریگیڈیر جنرل قدیر نظامی اور روس کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ایگور اوسیپوف نے کمیشن کے اجلاس کی صدارت کی۔

اس اجلاس میں ایران اور روس کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔

ایران روس مشترکہ فوجی کمیشن کے دوسرے اجلاس میں آئندہ سال کے دوران دونوں ملکوں کی مسلح افواج کی فوجی مشقوں کے پروگرام کی بھی منظوری دی گئی۔

مشترکہ فوجی کمیشن کے اجلاس میں شریک روسی وفد تہران میں اپنے قیام کے دوران ایران کے اعلی فوجی حکام کے ساتھ بھی ملاقات اور صلاح و مشورے کرے گا۔

ایران اور روس کی مسلح افواج شام اور عراق میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔

پچھلے چند برس کے دوران ایران اور روس کے درمیان دفاعی اور عسکری تعلقات اور رابطوں میں قابل ذکر حد تک اضافہ ہوا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں