اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

داعش نے لیبیا کی وزارت خارجہ پرحملے کی ذمہ داری قبول کی

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبیا حکام نے دعویٰ کیا کہ تینوں حملہ آور بھی مارے گئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۸۰
تاریخ اشاعت: 23:41 - December 26, 2018

داعش نے لیبیا کی وزارت خارجہ پرحملے کی ذمہ داری قبول کیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، لیبیا کی  وزارت خارجہ کی عمارت پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں واقع وزارت خارجہ کی عمارت میں دو حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی، ناکامی پر ایک حملہ آور نے خود کو مرکزی دروازے پربارودی مواد سے اُڑالیا جب کہ دوسرا حملہ آور مشین گن سے فائرنگ کرتا ہوا اندر داخل ہوگیا۔

خود کش حملے میں وزارت خارجہ کی عمارت کی سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار اور ایک کلرک کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 9 ملازمین زخمی ہیں جب کہ تینوں حملہ آور سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں مارے گئے،عمارت کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی جس سے عمارت کو نقصان پہنچا۔

حملے کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش نےقبول کی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں