اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روس کا ہائپرسونک بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ

روس کا کہنا ہے کہ یہ میزائل دنیا کے جدید ترین اینٹی میزائل (میزائل شکن) ڈیفینس سسٹم کو ناکارہ بنا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۹۲
تاریخ اشاعت: 23:51 - December 27, 2018

روس کا ہائپرسونک بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس نے دنیا کے جدید ترین بلیسٹک میزائل کے تجربے کا دعویٰ  کیا ہے جو ایک براعظم سے دوسرے برِ اعظم تک آواز سے پانچ گنا تیز رفتار سے مار کرسکتا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ ایک طرح کا ہائپر سونک (صوتی رفتار سے تیز) گلائیڈر’ایون گارڈ‘ منصوبے کا حصہ ہے، جو گلائیڈر کے ذریعے آئی سی بی ایم یعنی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو آواز سے پانچ گنا زائد رفتار دیتا ہے، اسے مغربی قزاقستان کے علاقے اورنبرگ سے لانچ کیا گیا جس نے ہزاروں میل دور کم چاٹکا ٹیسٹ رینج میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ایک جانب تو یہ ایٹمی ہتھیار لے جاسکتا ہے تو دوسری جانب دنیا کے جدید ترین اینٹی میزائل (میزائل شکن) ڈیفنس سسٹم کو ناکارہ بناسکتا ہے۔ روسی صدر پوتین کے حکم پر اس کے تجربات کئے گئے اور شاید اگلے برس یہ میزائل روسی اسلحہ خانے کا حصہ بھی بن جائے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں