اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بنگلا دیش میں سخت سکیورٹی کے دوران پولنگ

بنگلا دیش میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۱۵
تاریخ اشاعت: 17:12 - December 30, 2018

بنگلا دیش میں سخت سکیورٹی کے دوران پولنگمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، عوامی لیگ کی حسینہ واجدکا بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی زیرقیادت قائم اتحاد سے مقابلہ ہے، وہ چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا عہدہ حاصل کرنے کی دوڑمیں شامل ہیں ۔

3سونشستوں والی پارلیمان میں حسینہ واجدکوچوتھی بارحکومت بنانےکیلیے151سیٹیں درکار ہیں۔

عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے 6لاکھ اہلکارتعینات کئے گئے ہیں،مختلف شہروں میں ہفتےکی شام سےموبائل فون سروس بھی معطل کی گئی ہے۔

اس سے قبل پُرتشدد انتخابی مہم میں حکومت پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات سامنے آتے رہے ۔ اپوزیش کا کہنا ہے کہ انتخابات کااعلان کیےجانےکےبعدسےاپوزیشن کے15ہزارسےزائد کارکن گرفتار ہو چکےہیں جبکہ بنگلادیش میں اپوزیشن کے17رہنماؤں کوعدالتوں کی جانب سےنااہل قرار دیا جا چکا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں