اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایرانی وزیر خارجہ کی نئےسال 2019 کی مبارکباد

ایران کے وزیر خارجہ نے نئے عیسوی سال 2019 کے آغاز پر مبارکباد پیش کی ہے
خبر کا کوڈ: ۳۳۳۲
تاریخ اشاعت: 11:20 - January 01, 2019

ایرانی وزیر خارجہ کی نئےسال 2019 کی مبارکبادمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں نئے سال کے موقع پر دنیا بھرمیں بسنے والی قوموں کے لئے امن، آشتی اور سلامتی کی دعا اور تمنا کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ 2019 میں کوئی بھی انسان چاہے وہ مرد ہو یا عورت یا بچہ دہشتگردی، جارحیت او دباؤ یا بھوک کی وجہ سے نہ مرے.

اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عالمی سربراہوں کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں نئے عیسوی سال کی آمد پر مبارکباد پیش کی تھی۔

ایران کے صدرحسن روحانی نے نئے عیسوی سال کے آغاز پر تمام عالمی سربراہوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے عیسوی سال کی آمد سے دنیا بھر میں امن وسلامتی کو مزید فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے آنے والے سال میں دنیا کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں