اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران اور ہندوستان کے مابین مشترکہ مالی میکنزم تیار

اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے درمیان مالی لین دین سے متعلق مشترکہ میکنزم تیار ہوگیا ہے.
خبر کا کوڈ: ۳۳۴۳
تاریخ اشاعت: 23:56 - January 02, 2019

ایران اور ہندوستان کے مابین مشترکہ مالی میکنزم تیارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مرکزی بینک کے صدر عبدالناصر ہمتی اور تہران میں تعنیات ہندوستان کے سفیرسورب کمارنے ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور بینکاری شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا.انہوں ںے کہا کہ مشترکہ مالیاتی میکنزم کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے اور آئندہ دنوں میں امریکی پابندیوں سے ہندوستانی حکومت کو ملنے والی استثنی کے پیش نظر دونوں ممالک تجارتی اور بینکاری سرگرمیوں سے متعلق مالی لین دین کرسکتے ہیں.

اعلی ایرانی عہدیدار اور ہندوستانی سفیر نے اس کے علاوہ بینکاری شعبے میں مزید سہولت کی فراہمی اور چابہار بندرگاہ میں ہندوستانی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں