اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سلامتی کونسل کے 5 عارضی ممالک

سلامتی کونسل کے 5 ممالک نے عارضی رکنیت کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۵۰
تاریخ اشاعت: 12:01 - January 03, 2019

سلامتی کونسل کے 5 عارضی ممالکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، بیلجئیم، ڈومینیکن ریپبلک، جرمنی، انڈونیشیا اور جنوبی افریقہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی عارضی رکن کے طور پر بدھ سے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا شروع کر دیا۔

یہ پانچوں ممالک دو سال کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے عارضی رکن بنے ہیں جبکہ ایتھوپیا، قزاقستان، نیدرلینڈ اور سوئیڈن اس سے باہر ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سلامتی کونسل اقوام متحدہ کا واحد ایسا ادارہ ہے، جس کے پاس فیصلوں کو لینے، پابندی لگانے اور طاقت کے استعمال کا اختیار حاصل ہے۔ پندرہ رکنی سلامتی کونسل میں برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکہ مستقل رکن ممالک ہیں اور 10 عارضی ارکان کا انتخاب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے دو سال کے لئے کیا جاتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں