اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان میں قیام امن سے متعلق ایران پاکستان تعاون ناگزیر ہے: ایرانی سفیر

پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے عمل میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۶۳
تاریخ اشاعت: 23:53 - January 06, 2019

افغانستان میں قیام امن سے متعلق ایران پاکستان تعاون ناگزیر ہے: ایرانی سفیرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ ایران، افغانستان میں قیام امن سے متعلق مشترکہ میکنیزم اور کابل حکومت کی تعاون پیشکش کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان خطے میں دو اہم اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک ہیں جن کے درمیان تعاون افغانستان میں قیام امن و استحکام کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

مہدی ہنردوست نے یہ بات زور دے کر کہی کہ  ایران اور پاکستان افغانستان میں قیام امن او رسلامتی نیز سیاسی استحکام کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایرانی سفیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ دوطرفہ تعاون اور علاقائی کوششوں سے خطے میں آئندہ نسلوں کو مضبوط مستقبل فراہم کیا جا سکتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں