اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کے پاس ایران کو خطے کی طاقت تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں

ایران کے اعلی سیکورٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس ایران کو خطے کی طاقت کے طور پر قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۹۰
تاریخ اشاعت: 21:42 - January 09, 2019

امریکہ کے پاس ایران کو خطے کی طاقت تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فوجی اور دفاعی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر بریگیڈیئر جنرل یحی رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ ایران آج خطے کی ایک بڑی طاقت ہے اور امریکہ کو اسے قبول کرنا ہی پڑے گا۔

بریگیڈیئر جنرل یحی رحیم صفوی نے کہا کہ دنیا میں امریکی طاقت رو بہ زوال ہے جبکہ ایران کی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی سافٹ پاور جو در اصل ثقافتی اور اسلامی طاقت ہے، خطے میں فروغ پا رہی ہے اور عراقی حشدالشعبی اور لبنان کی حزب اللہ اس کا واضح نمونہ ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے دنیا کی نجات میں اسلام کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خالص اسلامی نظریات ہی دنیا کو نجات دلا سکتے ہیں۔

یحی رحیم صفوی نے ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف دشمن کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی جانب سے ایران کے خلاف نفسیاتی، ابلاغیاتی اور اقتصادی مہم جوئی کا سلسلہ جاری ہے جسے ایران اپنی دانشمندی کے ذریعے ناکام بنا دے گا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں