اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سینچری ڈیل پرعمل درآمد کے نتائج پر لبنان کا انتباہ

لبنان کے صدر میشل عون نے امریکی منصوبے سینچری ڈیل پر عمل درآمد کے نتائج پر خبردار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۹۸
تاریخ اشاعت: 22:11 - January 09, 2019

سینچری ڈیل پرعمل درآمد کے نتائج پر لبنان کا انتباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، انھوں نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو تباہ اور سینچری ڈیل منصوبے پر عمل کر کے جس میں فلسطین کی سرزمین اور اس کے تشخص کو نظرانداز کیا گیا ہے، انصاف کا قیام عمل میں نہیں آ سکتا۔

انھوں نے کہا کہ لبنان، مسئلہ فلسطین اور بیت  المقدس کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عمل کئے جانے کا خواہاں ہے۔

لبنان کے صدر نے کہا کہ سینچری ڈیل منصوبے میں ساری باتیں خطرناک ہیں اور اس پر عمل کرنے سے موجودہ جنگ کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری اگر امن کی خواہاں ہے تو اسے سینچری ڈیل منصوبے کو مسترد کرنا ہو گا چونکہ اس میں بیت المقدس کو اسرائیل کے حوالے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حق کو پامال کیا گیا ہے اور صرف غزہ اور غرب اردن کے کچھ ہی علاقوں پر فلسطین کے حق مالکیت کی بات کہی گئی ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں