اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان کی موجودہ حکومت کے کردار سے مطمئن ہیں، افغان صدر کے نمائندہ خصوصی

افغان صدر کے نمائندہ خصوصی اور افغان ہائی پیس کونسل کے سیکریٹری محمد عمر داؤد زئی کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی موجودہ حکومت کے کردار سے مطمئن ہیں
خبر کا کوڈ: ۳۴۲۴
تاریخ اشاعت: 18:52 - January 11, 2019

پاکستان کی موجودہ حکومت کے کردار سے مطمئن ہیں، افغان صدر کے نمائندہ خصوصیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغان صدر کے نمائندہ خصوصی اور افغان ہائی پیس کونسل کے سیکریٹری محمد عمر داؤد زئی کہتے ہیں کہ پاکستان طالبان کو افغان حکومت سے مذاکرات پر آمادہ بھی کر رہا ہے اور اس عمل میں سہولت کار بھی ہے۔

افغان صدر کے نمائندہ خصوصی اور افغان ہائی پیس کونسل کے سیکریٹری محمد عمر داؤد زئی جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے موجودہ کردار سے مطمئن ہیں اور پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، بہت جلد دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات سے متعلق خبر ملے گی۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں