مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے جمعہ کے روز ایران کے میزائلی پروگرام کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی غلط تشریح کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ فرانس جوہری معاہدے کے مخالفین کے غلط دعووں کی دوبارہ تکرار نہیں کرے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کا میزائلی پروگرام دفاعی اور قومی نوعیت کا ہے اور یہ ایران کا حق ہے کہ وہ اپنے دفاع کیلئےاس قسم کا اقدام کرے۔
واضح رہے کہ فرانس کی وزارت خارجہ کے ترجمان«اگنس وان درمھل» Agnes von der Muhll نےحال ہی میں کہا تھا کہ ایران کا میزائلی پروگرام
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 سے مطابقت نہیں رکھتا۔
پیغام کا اختتام/