اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جرمنی، ایئرپورٹ سیکورٹی اہلکاروں کی ہڑتال

جرمنی میں ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے منصوبہ بند ہڑتال شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۵۷
تاریخ اشاعت: 20:47 - January 14, 2019

جرمنی، ایئرپورٹ سیکورٹی اہلکاروں کی ہڑتالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، جرمن پبلک سروسز یونین کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہڑتال کے پہلے میں ہیمبرگ ایئرپورٹ کے سیکورٹی اہلکار پیر کے روز سے مکمل ہڑتال پر ہیں اور یہ سلسلہ مطالبات کی تکمیل تک جاری رہے گا۔

بیان کے مطابق دوسرے مرحلے میں جرمنی کے مصروف ترین، فرینکفرٹ ایئرپورٹ کے سیکورٹی ملازمین نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ جرمنی دیگر ہوائی اڈوں کے سیکورٹی ملازمین بھی منگل سے ہڑتال میں حصہ لینے والے ہیں۔
سیکورٹی ملازمین اپنی تنخواہوں میں بیس یورو فی گھنٹہ کے اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں