اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان میں بے تحاشہ آبادی بڑھنے پر چیف جسٹس کا انتباہ

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ آبادی روکنے کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو مستقبل میں پاکستان کو تباہی کا سامنا کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۵۹
تاریخ اشاعت: 20:56 - January 14, 2019

پاکستان میں بے تحاشہ آبادی بڑھنے پر چیف جسٹس کا انتباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت ہوئی، جس کے دوران چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیئے کہ پاکستان کے وسائل کم ہو رہے ہیں، آبادی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو اس کے اثرات بہت برے ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں پانی کے ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں اور تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر مستقبل میں پاکستان کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پاکستان کے چیف جسٹس نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پاکستان کی معیشت اور ثقافت کے لئے بھی نقصان کا باعث ہے

واضح رہے کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک شمار ہوتا ہے جس کی آبادی کا تخمینہ اکیس کروڑ لگایا گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں