اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایس پی وی میں تاخیر ناقابل قبول، کمال خرازی

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین نے یورپی کمپنیوں پر اثرو رسوخ کے استعمال میں ناتوانی کے بہانے میں ایس پی وی سسٹم پر عمل میں یورپی یونین کی تاخیر کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۷۱
تاریخ اشاعت: 20:51 - January 19, 2019

ایس پی وی میں تاخیر ناقابل قبول، کمال خرازیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر کمال خرازی نے ہفتے کے روز تہران میں اٹلی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ملکوں کو اگر اس بات کا پتہ تھا کہ وہ یورپی کمپنیوں پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کی توانائی نہیں رکھتے تو کیوں ان ممالک نے اس سلسلے میں ایران کے ساتھ مذاکرات کئے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ، یورپ کو کمزور اور تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور پولینڈ میں ایران مخالف اجلاس کے انعقاد کا مقصد بھی یورپی ملکوں میں اختلافات اور ان میں شدت پیدا کرنا ہے۔

کمال خرازی نے کہا کہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد میں ایران کی صداقت ثابت ہو چکی ہے جبکہ ایرانی رائے عامہ میں ایٹمی معاہدے کے بارے میں یورپ کے رویے پر منفی رجحان پیدا ہو رہا ہے۔

یہ ایسی حالت مں ہے کہ یورپی مفادات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں موثر اقدامات عمل میں لائے جائیں اور امریکہ کے دباؤ میں نہ آیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے یورپ کو یرغمال بنا لیا ہے اور یورپ جتنا امریکی دباؤ قبول کرتا جائےگا مستقبل میں اس کے لئے اتنے ہی مسائل پیدا ہوتے جائیں گے۔

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ یورپ کو چاہئے کہ امریکی دباؤ میں نہ آنے کے سلسلے میں وہ روس اور چین سے سبق حاصل کرے۔ کہ امریکی دباؤ میں نہ آنے کے سلسلے میں وہ روس اور چین سے سبق حاصل کرے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں