اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

علاقے میں ایران مثبت اور تعمیری کردار کا حامل، گوترش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے علاقے میں ایران کا کردار اہم اور تعمیری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۷۷
تاریخ اشاعت: 23:53 - January 19, 2019

علاقے میں ایران مثبت اور تعمیری کردار کا حامل، گوترشمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے ایران کی علاقائی پوزیشن سے متعلق کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری اور مثبت کردار کے پیش نظر خطے کو اس کی بڑی ضرورت ہے۔

انٹونیو گوترش نے پریس کانفرنس کے دوران ایران کے میزائل پروگرام اور بعض صحافیوں کی جانب سے نام نہاد ایرانی مداخلت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران کو خاص اہمیت حاصل ہے لہذا موجودہ علاقائی صورت حال بالخصوص شام و یمن کے حالات کے پیش نظر ایران بھرپور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران، علاقے کا ایک ایسا بااثر ملک ہے جو مشرق وسطی کے بحرانوں منجملہ شام اور یمن کے مسائل کو سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتا رہا ہے۔ایران کی کوششوں اور روس و ترکی کے تعاون سے جنوری دو ہزار سترہ سے شام میں قیام امن کے لئے آستانہ مذاکرات کا عمل شروع ہوا ہے جس کے نتیجے میں شام میں محفوظ علاقے قائم کئے گئے ہیں۔

شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے مفاد میں صورت حال تبدیل کرنے کی غرض سے امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے شام پر چڑھائی شروع کئے جانے کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے۔

بحران یمن کے سلسلے میں بھی ایران مسائل کے حل کے لئے دنیا کے مختلف ملکوں کے ساتھ مذاکرات و گفتگو اور صلاح و مشورے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور بعض عرب اور افریقی ملکوں کے کرائے کے فوجیوں کی مدد سے یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مشرق وسطی کے اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کی جنگ پسندی کی وجہ سے چودہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب فوجی اتحاد قائم اور یمنی عوام کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کر کے اب تک اپنے کسی بھی مقصد میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں