اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کے خلاف گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ دشمن ہمارے معاشرے کی انقلابی سوچ کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۸۹
تاریخ اشاعت: 22:07 - January 21, 2019

ایران کے خلاف گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل باقری نے ثقافتی اور سماجی امور کے ڈائریکٹروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہمارے معاشرے میں مایوسی پھیلا کر عوام کے انقلابی نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی استکبار دنیا پر اپنا تسلط قائم کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل اور توانائیوں سے بھر پورطریقے سے استفادہ کر رہا ہے۔ جنرل باقری نے کہا کہ ایران کے خلاف دشمن کی گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے اور مغربی اور مشرقی طاقتیں اگرچہ ایک دوسرے کے خلاف ہیں لیکن وہ اپنے مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں باہمی تعاون کی راہ پر بھی گامزن ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سامراجی طاقتوں پر لرزہ طاری ہوگیا اور انھوں نے صدام کو لالچ دیکر ایران کے خلاف جنگ مسلط کردی جو آٹھ سال تک جاری رہی ۔ لیکن اللہ تعالی کا ارادہ عالمی سامراجی طاقتوں کے ارادے پر غالب آگیا اور اللہ تعالی نے ایرانی قوم کو کامیابی اور فتح سے ہمکنار کیا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں