اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سالانہ لاکھوں پاکستانی ایران کا سفر کرتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ سالانہ تقریبا 7 لاکھ پاکستانی زائر مشہدمقدس میں حضرت امام رضا (ع) کے روضے کی زیارت کے لئے ایران کا سفر کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۰۵
تاریخ اشاعت: 23:34 - January 23, 2019

سالانہ لاکھوں پاکستانی ایران کا سفر کرتے ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیررفعت مسعود نے مشہد میں پاکستان کے ثقافتی مرکز کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی حکومتیں، زائرین اور مسافروں کے لئے زمینی اور فضائی راستوں کے سفر کے لئے سہولیات کی فراہمی پر کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گی۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ طویل سرحد کے علاوہ زبان، ثقافت، تاریخ اور مذہبی مشترکات بھی ہیں.

انہوں نے کہا کہ مشہد میں پاکستانی ثقافتی سینٹر کا قیام پاک ایران دوستی کا مرکز ثابت ہوگا.

رفعت مسعود نے بتایا کہ اس مرکز میں پاکستان سے متعلق نوادرات اور تاریخی اشیاء اور دیگر ممالک سے بطور تحفہ ملنے والی ثقافتی اور آرٹس مصنوعات رکھی گئی ہیں.

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں