اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آل شیعہ پارٹیز کانفرنس

اے پی سی میں جعفریہ الائنس، ایم ڈبلیو ایم ، مجلس علمائے شیعہ پاکستان، مجلس ذاکرین امامیہ ، ہیئت آئمہ مساجد علماء امامیہ پاکستان ، امامیہ آگنائزیشن، مرکزی تنظیم عزاداری سمیت دیگر شیعہ تنظیموں کے رہنماوں اور عمائدین نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۰۹
تاریخ اشاعت: 11:49 - January 25, 2019

مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام پاکستان کے شہر کراچی میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آل شیعہ پارٹیز پریس کانفرنس کے موقع پر شیعہ رہنماؤں کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر امن و امان کو خراب کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، ملت جعفریہ پاکستان کی اہم اکائی ہے، بانیان پاکستان کی اولادوں کا دن دہاڑے قتل عام ہو اور ریاستی ادارے اس پر متوجہ نہ ہوں، یہ عمل افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ قتل و غارتگری میں جو عارضی وقفہ آیا تھا، وہ ختم ہوچکا ہے۔

شیعہ رہنماؤں نے کہا کہ علی رضا عابدی کی ٹارگٹ کلنگ سے دوبارہ شروع ہونے والا شہادتوں کا سلسلہ فدا حسین سے ہوتا ہوا محمد علی شاہ تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی میں امریکہ سے دوری کے بعد ملک میں دہشت گردی میں کمی واقعی ہوئی تھی، لیکن اب دوبارہ ملک دشمن قوتیں قومی سلامتی کو خطر میں ڈالتی آتی ہیں، دہشت گردی کی نئی لہر بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان یا فورتھ شیڈول کی آڑ میں عزاداری کے پروگراموں کو محدود کرنے یا دیگر کسی قسم کی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش نہ کی جائے، ہم پُرامن اور محب وطن قوم ہیں، قانون و انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں لیکن قانون کے نام پر اپنے مذہبی آزادی کے آئینی حق سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں