اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان: طالبان کی جیل پر حملے میں ہلاکتیں

افغانستان کے صوبے غزنی میں طالبان کی ایک جیل پر امریکی اور افغان فوج کے حملے میں کئی افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۲۴
تاریخ اشاعت: 18:27 - January 28, 2019

افغانستان: طالبان کی جیل پر حملے میں ہلاکتیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طالبان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکی و افغان فوج نے صوبے غزنی میں آب بند کے علاقے بزی میں اتوار کی رات ایک جیل پر حملہ کر دیا جہاں ان افواج کو طالبان کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

طالبان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہونے والی جھڑپوں میں افغانستان و امریکہ کے بیس فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ غزنی افغانستان کا ایک ایسا صوبہ ہے جہاں کے بیشتر علاقے طالبان کے قبضے میں ہیں۔

گذشتہ چھے ماہ کے دوران اس علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں طالبان گروہ کے دو سو سے زائد جنگجو اور افغانستان کے سو اور غیر ملکیوں کے تیس فوجی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں