اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کے نائب صدر کی شام کے صدر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری اور شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں اپنی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مسائل سمیت علاقے اور شام کی تازہ ترین صورت حال پر گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۳۴
تاریخ اشاعت: 17:25 - January 29, 2019

ایران کے نائب صدر کی شام کے صدر سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں کہا ہے کہ تہران اور دمشق کے درمیان اسٹریٹیجک اقتصادی تعاون کے معاہدے پر دستخط سے دو طرفہ معاہدوں پر بہتر طریقے سے عمل کرنے میں مدد ملے گی-

  انہوں نے ایران اور شام  کے گہرے دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ مشکلات اور سخت حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور آج بھی مشکلات پر غلبہ پانے اور ترقی و پیشرفت کا راستہ طے کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں-

ایران کے نائب صدر نے دہشت گردوں کے خلاف شامی عوام اور حکومت کی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر علاقے میں داعش کی کوئی حکومت تشکیل پاجاتی اور داعش کا قلع قمع نہ کیا گیا ہوتا تو مغرب والوں کو اپنے ملکوں میں غیر انسانی جرائم اور دہشت گردانہ واقعات کا مشاہدہ کرنا پڑتا-

شام کے صدر بشار اسد نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور غیر ملکی مداخلت کے دوران  شام کے عوام اور حکومت کے لئے رہبر انقلاب اسلامی، ایرانی عوام اور حکومت کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شام کی مکمل آزادی کے بعد ملک کی تعمیرنو حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور ہم اس میدان میں ایران کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی دعوت دیتے ہیں-

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں