اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دینی جمہوری نظام اسلامی انقلاب کا ایک ثمرہ

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے دینی جمہوری نظام کو اسلامی انقلاب کے ایک ثمرے و نتیجے سے تعبیر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۷۶
تاریخ اشاعت: 23:33 - February 02, 2019

دینی جمہوری نظام اسلامی انقلاب کا ایک ثمرہاسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ہفتے کے روز تہران میں انقلاب اور مقدس دفاع کی کامیابیوں کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہی حکومت کے دور میں سیاسی نقطہ نظر سے مکمل طور پر ایک آمرانہ نظام قائم تھا اور پورے ملک میں گھٹن کا ماحول بنا ہوا تھا اور عوام کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں تھا۔

مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب نے نظام حکومت کو مکمل طور پر تبدیل کر کے رکھ دیا، کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بعض بین الاقوامی مبصرین، اسلامی انقلاب کو علاقے میں ایک زلزلے سے تعبیر کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر تہران میں ہفتے کے روز شروع ہونے والی یہ نمائش، گیارہ فروری تک جاری رہے گی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں