اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران میں ایام فاطمیہ کی عزاداری

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں کل رات شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۹۵
تاریخ اشاعت: 14:12 - February 06, 2019

ایران میں ایام فاطمیہ کی عزاداریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مساجد و امام بارگاہوں میں مجالس عزا برپا ہورہی ہیں۔اس سلسلے کی مرکزی مجالس کا اہتمام مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم، قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر اور تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی میں کیا گیا ۔ مجلس عزا میں صدر حسن روحانی ، عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی اور عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ ایران کے دیگر اعلی سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مشہد اور قم میں مقدس روضوں کو سیاہ پوش کردیا گیا ہے پاکستان، ہندوستان اور عراق و لبنان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ایام فاطمیہ کی مجالس جاری رہیں اور ذاکرین اہلبیت عصمت و طہارت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے فضائل و مصائب بیان کررہے ہیں۔

ایک روایت کے مطابق شہزادی کونین کی تاریخ شہادت تیرہ جمادی الاول  جبکہ ایک اورروایت کے مطابق شہزادی کی تاریخ شہادت تین جمادی الثانی ہے۔

مقدس دفاع نیوز ایجنسی، اہلبیت اطہارعلیہم السلام کے تمام چاہنے والوں کی خدمت میں ایام فاطمیہ کی تعزیت پیش کرتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں