اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مغربی ایشیا میں دہشت گردی امریکی پالیسیوں کا نتیجہ، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے ایران مخالف بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں دہشت گردی امریکہ اور اس کے بعض اتحادیوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۰۰
تاریخ اشاعت: 18:18 - February 06, 2019

مغربی ایشیا میں دہشت گردی امریکی پالیسیوں کا نتیجہ، ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے القاعدہ، داعش اور دیگر دہشت گرد و انتہا پسند گروہوں کو قائم کر کے مغربی ایشیا کے علاقے پر بحران و بدامنی مسلط کی ہے ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ نے ایسی حالت میں ایران پر دہشت گردی کی حمایت کرنے کا الزام لگایا ہے جب ایران گذشتہ چند عشروں کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بننے والا سب سے بڑا ملک بنا رہا ہے اور اس نے دہشت گردی کی لعنت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور عراق و شام میں بھی دہشت گردی کی شکست میں ایران کا ناقابل انکار کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے اسلامی نظام اور عوام کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کر کے علاقے کے مظلوم عوام کے قتل میں اپنے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر اور دہشت گردوں کے لئے اپنی حمایت سے متعلق کردار کی پردہ پوشی نہیں کر سکتا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں