اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان کا ایک اور سٹیلائٹ زمین کے مدار میں داخل

ہندوستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو نے بدھ کی صبح اپنا چالیسواں مواصلاتی سٹیلائٹ خلا میں کامیابی کے ساتھ چھوڑا۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۰۲
تاریخ اشاعت: 18:41 - February 06, 2019

ہندوستان کا ایک اور سٹیلائٹ زمین کے مدار میں داخلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے خلائی تحقیقات کے ادارے اسرو سے وابستہ ستیش دھون اسپیس سینٹر کے سربراہ ایس پانڈیان نے کہا ہے کہ آرین پانچ میزائل کے ذریعے خلا میں چھوڑے جانے والے جی سیٹ اکتیس سٹیلائٹ سے، جو کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں داخل بھی ہو گیا ہے، سمندر اور خشکی کے وسیع و عریض علاقوں میں مواصلاتی خدمات پیش کئے جانے میں مدد ملے گی۔

اس رپورٹ کے مطابق جی سیٹ اکتیس، دو ہزار انیس میں ہندوستان کے اسرو خلائی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے خلا میں کامیابی کے ساتھ چھوڑا جانے والا تیسرا سٹیلائٹ ہے۔اس سے قبل اسرو نے گذشتہ مہینے مائیکرو سیٹ نامی فوجی سٹیلائٹ کو کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں پہنچایا تھا۔

ہندوستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو نے گذشتہ سال ایک میزائل سے ایک سو چار سیارچوں کو خلا میں کامیابی کے ساتھ چھوڑ کر امریکہ اور روس جیسے اپنے بڑے حریف ملکوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک تاریخی کارنامہ رقم کیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں