اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران میں جشن آزادی کی ریلیاں

ایران میں اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں میں لاکھوں افراد شریک ہیں جو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۲۱
تاریخ اشاعت: 11:43 - February 11, 2019

ایران میں جشن آزادی کی ریلیاںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے مختلف شعبہ ہائے زندگی اور قوموں سے تعلق رکھنے والے ایرانی عوام آج صبح سویرے ہی سڑکوں پر نکل آئے جبکہ صبح 9 بجے ملک گیرریلیوں کا آغازہوا جن میں لاکھوں ایرانی مرد،عورتیں ،بچے اور بوڑھے شریک ہیں۔

ایران کے مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات اور ریلیوں میں حکومتی ارکان، مسلح افواج کے حکام، علمائے کرام ،  مذہبی رہنما اور اہم شخصیات بھی شریک ہیں.

ریلی کے شرکاء اسلام، مسلمانوں کے مابین اتحاد وحدت، انقلاب، رھبرانقلاب اسلامی کے حق میں اور اسی طرح امریکہ اور اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے ہیں۔

اس حوالے سے بڑی تقریب تہران کے آزادی اسکوائرمیں ہوگی جہاں صدر مملکت حسن روحانی ریلیوں کے اختتام پرعوامی اجتماع سے خطاب کریں گے.

ملک بھر میں ہونے والی جشن آزادی کی تقریبات میں ملی نغمے، اور ملکی ثقافت کے فروغ پرمبنی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہاہے

بلاشبہ آج 22 بھمن یعنی 11 فروری پوری ایرانی قوم کے لیے خوشی و مسرت کا دن ہے کیونکہ اس روز ایران نے ایک ظالم اور سامراجی حکومت سے آزادی حاصل کی تھی۔

مقدس دفاع نیوز ایجنسی خوشی و مسرت اور جشن آزادی کے اس موقع پرتمام حریت پسندوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں