اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کوانسٹیکس میکنزم پر سلامتی کونسل کا سامنا

برطانیہ کے سیاستدان کا کہنا ہے کہ جب انسٹیکس میکنزم پر عمل ہواور ایران سے متعلق مالیاتی لین دین گردش میں آئے تو دنیا پر مسلط امریکہ مالی نظام پیچھے رہے گا اور انسٹیکس میکنزم میں مزید بہتری آجائے گی.
خبر کا کوڈ: ۳۶۴۲
تاریخ اشاعت: 18:19 - February 13, 2019

امریکہ کوانسٹیکس میکنزم پر سلامتی کونسل کا سامنامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اور نامور سیاستدان جیک سٹرا نےارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے لئے یورپی مالیاتی نظام، انسٹیکس کے نفاذ میں رکاوٹیں کھڑی کیں تو اسے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کا سامنا کرنا پڑےگا.

سنیئر برطانوی سیاستدان نے کہا کہ یورپ کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارت کی حمایت کے لئے مخصوص مالیاتی نظام انسٹیکس کو متعارف کیا گیا ہے جس کے قیام میں جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے اہم کردار ادا کیا ہے جو سلامتی کونسل کے مستقل اراکین بھی ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ نے ایران اور یورپ کے درمیان مخصوص مالیاتی نظام کے نفاذ کو خطرے میں ڈالا تو سلامتی کونسل میں اسے تین مستقل اراکین کا سامنا کرنا ہوگا.

جیک سٹرا نے ایک بار پھر جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور ایران پر یکطرفہ پابندیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئےکہا کہ امریکہ کے ایسے اقدامات نے یورپی ممالک کو مجبور کیا کہ وہ ایران کے ساتھ تجارت کے لئے مخصوص نظام کا قیام عمل میں لائیں.

انہوں نے انسٹیکس میکنزم پر عمل درآمد کرنے والوں پر پابندیاں لگانے کی امریکی دھمکی سے متعلق کہا کہ وائٹ ہاؤس میں اب بھی کچھ عقل مند لوگ موجود ہوں گے جو مغربی ممالک کے درمیان خلفشار پیدا کرنے کی مخالفت کرتے ہوں گے.

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں