اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ترکی کی ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر تاکید

امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ترکی نے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۵۹
تاریخ اشاعت: 13:26 - February 15, 2019

ترکی کی ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی ایران پر امریکہ کی جانب سے معاشی پابندیاں نظر انداز کرکے باہمی تجارت کرنے لیے بالکل تیار ہے۔

روس کے شہر سوچی میں روس، ایران اور ترکی کے صدور کے مابین ملاقات کے موقع پرترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تجارت کے لیے ترکی ایک بنیادی لائحہ عمل تیار کرنے پررضامند ہے، ایران کے ساتھ کئی نکات پر بات چیت کے اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ترکی ایران کے ساتھ بات چیت و تجارت سے تعلقات مزید بہتر کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے ایران سے تعلقات کے بارے میں یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب وارسا میں امریکا اور کئی یورپی ممالک کی ایک کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس کا ایک مقصد ایران کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو کم کرنا اور اس پر دباؤ بڑھانا ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں