اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران میں داعش کے 13 دہشت گرد گرفتار

ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے اعلان کیا ہے کہ دو دہشت گرد گروہوں کو ایرانی صوبے کردستان میں پکڑ لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۹۵
تاریخ اشاعت: 12:10 - February 22, 2019

ایران میں داعش کے 13 دہشت گرد گرفتارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس کے شعبے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے حساس اداروں نے ایران کے مغربی صوبے کردستان میں داعش دہشت گرد گروپ سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ان دہشت گرد گروہوں کا مقصد ایران کے مغربی صوبے کردستان میں بم دھماکے کرنا، عوام اور بعض سنی علماء کو قتل کرنا تھا جسے ایرانی حساس ادارے فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

 

پیغام کا اختتام/

 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں