اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جنرل سلیمانی: خبردار کرتا ہوں، ایران کو نہ آزماؤ !

شہدائے بابل کی یاد میں منعقدہ سیمینار سے ، سپاہ قدس کے کمانڈر کا خطاب
خبر کا کوڈ: ۳۶۹۷
تاریخ اشاعت: 23:34 - February 22, 2019

جنرل سلیمانی: خبردار کرتا ہوں، ایران کو نہ آزماؤ !مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل سلیمانی: خبردار کرتا ہوں، ایران کو نہ آزماؤ۔ علاقائی جے سی پی او اے (JCPOA)کے ذریعے ایران کے جوش وجذبے اور روح  کو ختم کردینا چاہتے ہیں ۔

  • مقتدرانہ طاقت و توانائی، اسلامی جمہوریہ ایران کے قابل فخر امتیازات میں سے ہے ؛ بعض ممالک کے پاس دولت ہے لیکن طاقت وتوانائی نہیں ہے ۔
  • ہمیں دشمن سے مقابلے کے میدان میں کوئي پریشانی نہیں ہے ۔
  • علاقے میں آل سعود کے پیسے کے بل پر بننے والے اتحاد شکست کھاچکے ہیں۔
  • علاقے میں وہابیت کی فکر کا خطرہ دیکھا جارہا ہے ۔
  • علاقائی JCPOA کس لئے ہے ؟ اس JCPOA کے ذریعے ایران اسلامی کے جوش و جذبے اور روح کو ختم کردینا چاہتے ہیں۔ہم نے اگر دوسرے JCPOA پر عمل کیا تو اس کے بعد کے  JCPOA پیش کریں گے ۔ وہ ملک کو اندر سے کھوکھلا کردینا چاہتے ہیں۔   
  • ہم نے  باربار پاکستان سے کہا کہ ہم علاقے میں تمھاری مدد کریں گے لیکن حکومت پاکستان سے میرا سوال یہ ہے کہ تم کہاں جارہے ہو؟ این تذھبون؟ تم  نے اپنے سبھی پڑوسیوں کی سرحد پر بدامنی پیدا کردی ہے ، کیا کوئی پڑوسی بچا ہے جہاں بدامنی پیدا کرو ؟
  • تمھارے پاس تو ایٹم بم ہے پھر بھی علاقے میں  چند سو افراد پر مشتمل دہشت گرد کروہ کو ختم نہیں کرسکتے؟  دہشت گردانہ کارروائیوں میں خود تمھارے عوام کتنے مارے گئے ہیں ؟ ہم تم سے تعزیت نہیں چاہتے ۔تم ایرانی قوم کو کیا تعزیت پیش کرسکتے ہو؟
  • میں پاکستانی عوام سے عرض کرتا ہوں، پاکستان کے اندر سعودی پیسے کانفوذ ہے اور ان اقدامات کے ذریعے پاکستان کو نابود کرنا چاہتے ہیں ۔
  • پاکستانی فوج کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ ایک قاتل سعودی فرد کے چند ارب ڈالر  کسی بس میں بہت سے مسلمانوں کو زندہ جلادیں، علاقے میں مزید دہشت گردانہ کارروائیوں کا باعث بنیں۔ میں حکومت پاکستان سے پوچھتا ہوں پاکستان کے لئے کیا بچا ہے؟
  • میں خبردار کرتا ہوں، ایران کو نہ آزماؤ، جس نے بھی ایران کو آزمایا اس کو سخت جواب ملاہے۔
  • جس نے بھی پاکستان کے لئے یہ منصوبہ تیار کیا ہے اس کا مقصد پاکستان کو ٹکڑے کرنا ہے ۔
  • ہم اس خبیث گروہ کو دنیا میں جہاں بھی ہو، سزا دیں گے ۔ ہم اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ ہمارے جوانوں کا خون آسانی سے فراموش کردیا جائے۔   
  • پیغام کا اختتام/

     
     
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں