اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بنگلا دیش: آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 110 ہو گئی

بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ آگ گیس سلنڈر کی وجہ سے لگی ۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۹۹
تاریخ اشاعت: 23:43 - February 22, 2019

بنگلا دیش: آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 110 ہو گئیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے چاک بازار میں واقع عمارت میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 110 ہو گئی۔

بنگہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ آگ گیس سلنڈر کی وجہ سے لگی جبکہ عمارت میں کیمیکل کا گوادام اور پلاسٹک کا سامان موجود تھا جو آگ کے پھیلنے کا سبب بنا۔

حکام کے مطابق آگ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی چیٹگانگ کے ایک علاقے میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں آٹھ افراد ہلاک اور پچاس دیگر زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ چاک بازار جس علاقے میں واقع ہے اسے پرانا ڈھاکا کہا جاتا ہے ۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں