اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران مخالف امریکی پابندیاں، اقتصادی دہشتگردی: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران مخالف امریکی پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ایران کیخلاف اقتصادی جنگ نہیں بلکہ اقتصادی دہشتگردی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۷۳
تاریخ اشاعت: 14:37 - April 02, 2019

ایران مخالف امریکی پابندیاں، اقتصادی دہشتگردی: جواد ظریفمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران کےخلاف شدید دباؤ ڈالنے کی امریکی پالیسی نے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 اور عالمی عدالت انصاف کی رائے کی کھلی خلاف ورزی ہے ایران میں سیلاب زدہ علاقوں میں ہلال احمرادارے کی جانب سے امدادی کاروائیوں میں رکاوٹیں حائل کی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کےخلاف عائد کی گئی پابندیوں میں سے ایک امدادی ہیلی کاپٹرز ہیں جن کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے ضرورت ہے اس لئے یہ کوئی اقتصادی جنگ نہیں بلکہ اقتصادی دہشتگردی ہے۔

ایران میں نئے شمسی سال کے آغاز سے اب تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے کئی صوبے بشمول گلستان، مازندران، شیراز، لرستان، خوزستان اور دیگر جنوب اور جنوب مغربی علاقوں میں سیلاب آیاجس سے کافی جانی اور مالی نقصانات ہوئے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی بالخصوص متاثرین کی دیکھ بھال کے لئے حکومتی اقدامات اور امدادی کاروائیاں دن رات جاری ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں