اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عراق میں امریکی فوجیوں کی اشتعال انگیز کارروائی

xامریکی فوج ایک اشتعال انگیز اقدام کے تحت عراق شام اور اردن کی مشترکہ سرحدی تکون میں داخل ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۸۴
تاریخ اشاعت: 19:54 - April 08, 2019

عراق میں امریکی فوجیوں کی اشتعال انگیز کارروائیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، مغربی عراق کے صوبے الانبار کے حکام نے بھی امریکی فوج کے اشتعال انگیز اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ابھی واضح نہیں ہو سکا ہے۔

صوبائی حکام کے مطابق امریکی فوجی پیشگی اطلاع اور لازمی ہم آہنگی کے بغیر عراق شام اور اردن کی سرحدی تکون میں داخل ہوئے ہیں۔اس کارروائی میں انہیں ہیلی کاپٹروں کا شیلٹر بھی حاصل تھا۔

عراق میں امریکی فوج کی یہ اشتعال انگیزی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ عراق سے اپنی فوجوں کو نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

امریکی فوجیوں کی موجودگی کا معاملہ عراق کے سیاسی اور عوامی حلقوں میں زبردست بحث کا سبب بنا ہوا ہے۔

عراق کے بیشتر سیاسی اور عوامی حلقے اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے مخالف ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں