اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

متحدہ عرب امارات کو تاریکی میں ڈبو دیں گے، قطر کی دھمکی

حکومت قطر نے متحدہ عرب امارات کو گیس کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۸۹
تاریخ اشاعت: 23:01 - April 08, 2019

متحدہ عرب امارات کو تاریکی میں ڈبو دیں گے، قطر کی دھمکیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، قطر کی پارلیمنٹ کے سربراہ نے یہ دھمکی دوحہ کے خلاف پابندیاں عائد کرنے والے چار عرب ملکوں کی جانب سے دوحہ میں ہونے والے بین الپارلیمانی اجلاس کے بائیکاٹ کے بعد دی ہے۔

عالمی بین الپارلیمانی یونین کا پانچ روزہ اجلاس ہفتے سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوگیا ہے جس میں دنیا کے ایک سو انچاس ملکوں کے پارلیمانی وفود شرکت کر ر ہے ہیں۔قطر کے اسپیکر احمد آل محمود نے رشیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت قطر متحدہ عرب امارات کے لیے گیس کی سپلائی منقطع کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر قطر نے ایسا کردیا تو ابوظہبی اور دبئی کا ایک تہائی علاقہ اندھیرے میں ڈوب جائے گا۔قطر کے اسپیکر احمد آل محمود نے کہا کہ تین ہزار مصری شہری قطر میں کام کر رہے ہیں اور ان میں سے ایک کو بھی بے دخل نہیں کیا گیا جبکہ مصر سمیت ہمارے خلاف پابندیاں عائد کرنے والے ملکوں نے تمام قطری شہریوں حتی زیرعلاج مریضوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

قطر اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے درمیان بحران اور کشیدگی کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے پانچ جنوری دوہزار سترہ کو بیک وقت قطر کا بائیکاٹ اور سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں