اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں، پاکستانی وزیر خزانہ

پاکستان کے وزیر خزانہ نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۹۲
تاریخ اشاعت: 23:50 - April 08, 2019

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں، پاکستانی وزیر خزانہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی اور متعصبانہ ہیں۔

انہوں نے خطے کے ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران اور ترکی کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان ایران کے راستے نہ صرف ترکی بلکہ یورپی ممالک کے ساتھ بھی تجارت انجام دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ سے پاکستان میں خوشحالی آئے گی۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران میں آنے والے سیلاب پر ایرانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے پیر کے روز اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر قسم کی مدد کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر افسوس اور ایران کے عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں