اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ، فائرنگ کے واقعات میں سترہ افراد ہلاک

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۲۲
تاریخ اشاعت: 22:43 - April 14, 2019

امریکہ، فائرنگ کے واقعات میں سترہ افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کنٹیکٹ، ایلی نوائے، میری لینڈ اور میسا چوسٹس، سمیت مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے ترپن واقعات ریکارڈ کیے گئے۔  

گن وائیلینس آرکائیو کی رپورٹ میں کے مطابق فائرنگ کے مذکورہ واقعات میں کم سے کم سترہ افراد ہلاک اور چالیس دیگر زخمی ہوئے۔

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما نے ہتھیار رکھنے کی شرائط کو قدرے سخت کرنے کے لئے قانون منظور کرانے کی کوشش کی تھی تاہم اسلحہ ساز کمپنیوں کی حامی لابی کی مخالفت کے باعث، وہ اپنی کوششوں میں کامیاب نہ ہو سکے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں