اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شامی صدر سے عراق کے قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات

عراق کے قومی سلامتی کے مشیر نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۲۵
تاریخ اشاعت: 23:23 - April 14, 2019

شامی صدر سے عراق کے قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، شام کے صدر بشار اسد نے عراق کے قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض سے گفتگو میں کہا ہے کہ علاقائی و بین الاقوامی حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ عراق اور شام، دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں اپنے قومی اقتدار اعلی اور آزادی کے تحفظ کی بھرپور کوششیں جاری رکھیں۔

بشار اسد نے کہا کہ علاقے کا مستقبل، صرف علاقے کی قومیں ہی طے کر سکتی ہیں۔

عراق کے قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض نے بھی تاکید کے ساتھ کہا کہ شام کی طاقت اور دہشتگردی کے مقابلے میں اس کی کامیابی، عراق کے لئے بھی کامیابی شمار ہوتی ہے بالکل اسی طرح کہ جیسے عراق میں کوئی بھی فوجی کامیابی، شام کے استحکام کے مفاد میں ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں