اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی عہدیدار کی جانب سے ایران مخالف امریکی اقدام کی مذمت

پاکستانی سینیٹر اور ایران و پاکستان دوستی گروپ کے کوآرڈینیٹر عبدالقیوم خان نے ایرانی تیل کے خریداروں کو دیئے گئے استثنا کی مدت میں توسیع نہ کرنے کے امریکی اقدام پر تنقید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۴۰
تاریخ اشاعت: 17:19 - April 24, 2019

پاکستانی عہدیدار کی جانب سے ایران مخالف امریکی اقدام کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستانی سینیٹر عبدالقیوم خان نے اسلام آباد میں ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی تیل کے خریداروں کو دی گئی چھوٹ کی مدت میں توسیع نہ کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ امریکا کے اشتعال انگیز اقدامات سے علاقے میں بدامنی پھیل رہی ہے-

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق کسی بھی ملک کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ دوسرے ملکوں پر اپنی مرضی یا پالیسی مسلط کرے-

عبدالقیوم خان نے کہا کہ امریکا ان ملکوں کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہا ہے جو اپنی پالیسیاں آزادانہ طریقے سے وضع کرتے ہیں اور امریکا کی  تسلط پسندی کو قبول نہیں کرتے- 

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں