اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شمالی وزیرستان میں دھماکہ 3 لیویز اہلکار ہلاک

تحصیل شیواہ میں لیویز چیک پوسٹ پر دھماکے سے 3 لیویز اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۶۰
تاریخ اشاعت: 16:09 - April 27, 2019

شمالی وزیرستان میں دھماکہ 3 لیویز اہلکارہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے قبائلی علاقےشمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں لیویز چیک پوسٹ پر دھماکے سے 2 لیویز اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکا ملک شاہی کے علاقے رغزئی میں ہوا۔ بارودی مواد چیک پوسٹ کے ساتھ نصب تھا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی شمالی وزیرستان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے جس کا صفایا کرکے دم لیں گے، دہشتگرد اس طرح کے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں