اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کا سب سے بڑا بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک تباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس ادارے کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امریکہ کے سب سے بڑے بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۲۴
تاریخ اشاعت: 7:59 - June 19, 2019

امریکہ کا سب سے بڑا بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک تباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس ادارے کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امریکہ کے سب سے بڑے بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔

ایران کے انٹیلیجنس ادارے کے اعلی اہلکار کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں امریکی جاسوسی نیٹ ورک کو ایران کے اندر اور بعض دیگر ممالک میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک کے خلاف بروقت کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایران اور اس کے اتحادی اور دوست ممالک نے امریکہ کے  بین الاقوامی سائبرجاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا۔ اس سے قبل ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا تھا کہ امریکہ کے بڑے جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے جس کے شواہد اور اسناد عنقریب شائع کئے جائیں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں