اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

وزیراعظم کی بہن علیمہ خان چترال میں سیلاب کے باعث پھنس گئیں ، ہیلی کاپٹر طلب

وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان سیلاب کے باعث گولین کے مقام پر پھنس گئیں ہیں اور انہیں ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر طلب کرلیا گیا
خبر کا کوڈ: ۳۹۳۵
تاریخ اشاعت: 7:55 - July 09, 2019

وزیراعظم کی بہن علیمہ خان چترال میں سیلاب کے باعث پھنس گئیں ، ہیلی کاپٹر طلبمقدس دفاع نیوز ایجنسی وزیراعظم کی بہن علیمہ خان چترال میں سیلاب کے باعث پھنس گئیں ، ہیلی کاپٹر طلب

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چترال نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان سیرو تفریح کیلئے آئی ہو ئی تھیں تاہم اس دوران وہ سیلاب کے باعث گولین کے علاقے میں پھنس گئیں ہیں ، انہیں متاثرہ علاقے سے نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا جارہاہے ۔

یاد رہے کہ اس موسم میں پاکستان بھر سے سیاح شمالی علاقہ جات میں سیر و تفریح کیلئے جاتے ہیں تاہم بارشیں شدید ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو گئی ہے جس سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان میں سیر و تفریح کو فروغ دینے کیلئے کئی اہم ترین اقدامات بھی لیے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےچترال میں گزشتہ روز گولین کے مقام پر اچانک گلیشیئر پھٹ گیا جس کے باعث سیلابی ریلے سے کئی دیہات زیر آب آگئے ۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے وزیراعظم کی بہن کو نکالنے کے لیےہیلی کاپٹرکا انتظام کیا جارہا ہے، اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر خان خود امدادی کاروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق سیلابی پانی سے کئی رابطہ پل بہہ گئے ہیں جبکہ سیلابی ریلے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے اور کئی چھوٹے پن بجلی گھر اور مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں