اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شام کا تیل، اردوغان اور امریکہ چوری کررہے ہیں

شام کے صدر بشار اسد نے مغربی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کا تیل ترک صدراردوغان اور امریکہ چوری کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۴۳
تاریخ اشاعت: 13:07 - November 11, 2019

شام کا تیل، اردوغان اور امریکہ چوری کررہے ہیںدفاع مقدس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے رشیا ٹوڈے سے گفت‌وگو میں مغربی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کا تیل ترک صدراردوغان اور امریکہ چوری کررہے ہیں۔ اسد نے کہا کہ مغربی ممالک ایسا تاثر دے رہے ہیں کہ شامی فوج شام کے عوام کو قتل کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ داعش کو شام اور عراق کا تیل چوری کرنے کے لئے تشکیل دیا گیا۔ داعش کی تشکیل میں امریکہ اور ترکی نے اہم کردار ادا کیا ۔ ترکی میں داعش کی ٹریننگ کے کیمپ قائم کئے گئے۔ اردوغان امریکی آلہ کار ہے جو خطے میں امریکہ اور سی آئی اے کے ساتھ کھڑا ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ شامی فوج نے کبھی بھی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا، شامی عوام ہماری حمایت کررہے ہیں۔

 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں