اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی جانب سے عام معافی کا اعلان

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل سالویشن حکومت کے ترجمان نے جارح سعودی اتحاد میں شامل افراد کو بھی معاف کردینے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۵۵
تاریخ اشاعت: 22:50 - December 06, 2020

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی جانب سے عام معافی کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اپنے ایک بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران جو لوگ سعودی اتحاد کے محاذ پر رہے ہیں اور ملت یمن کے خلاف لڑتے رہے ہیں وہ بھی اگر چاہیں تو قوم کی آغوش میں واپس آسکتے ہیں ۔

یجیی سریع نے کہا کہ یمن کے اعلی عہدیداروں نے راہ راست پر واپسی پر مائل افراد کے لئے عام معافی کا فرمان جاری کردیا ہے تاکہ یمنیوں کا قتل عام بند ہو جائے۔

 یحیی سریع نے یمن کی مسلح افواج کے کچھ جوانوں کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  جارح سعودی فوجی اپنی حالیہ شکست اور ناکامیوں کے بعد آخری سانس لے رہے ہیں ۔ 

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ غاصبین اور دشمن کے ایجنٹ چاہے جتنا خون بہا لیں لیکن ان کا انجام زوال و ذلت اور استقامت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نیشنل سالویشن حکومت کی پیشقدمی اور یمن کو تقسیم کرنے کے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مذموم عزائم کا راز فاش ہونے کے بعد قبائلی جوانوں اورجنگجؤوں کی ایک بڑی تعداد یمن کی نیشنل سالویشن حکومت  کی جانب  واپس آگئی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں