اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سلامتی کونسل کی ساکھ خطرے میں پڑ گئی ہے : تخت روانچی

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو اس کی ناقص و کمزور کارکردگی پر سخت ہدف تنقید بنایاہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۵۶
تاریخ اشاعت: 23:06 - December 06, 2020

سلامتی کونسل کی ساکھ خطرے میں پڑ گئی ہے : تخت روانچیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب تخت روانچی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کو اپنی کمزور اور ناقص کارکردگی اور بعض اوقات غیرقانونی اور ماورائے قانون اقدامات کی بنا پرقانونی بحران کا سامنا ہے ۔

مجید تخت روانچی نے زور دے کر کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امریکہ کی آلہ کار نہ بنے ۔اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے سلامتی کونسل کو مغربی ممالک کے زیرتسلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض مستقل اراکین اس کونسل سے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں اور وہ خود بھی اپنی کارکردگی کے بارے میں جواب دہ نہیں رہی ہے ۔مجید تخت روانچی نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں اراکین کی تعداد کے لحاظ سے ترقی پذیر ممالک کی کمزور نمائندگی اس کے غیرجمہوری ہونے کا موجب ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں