اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کا آیت اللہ یزدی کے انتقال پر تعزیتی بیان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری تعزیتی بیان میں کہاکہ آیت اللہ محمد یزدی رحمتہ اللہ علیہ کی وفات پرگہرے دلی افسوس کا اظہار اور ان کے خانوادہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتاہوں
خبر کا کوڈ: ۳۹۸۰
تاریخ اشاعت: 9:30 - December 11, 2020

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کا آیت اللہ یزدی کے انتقال پر تعزیتی بیانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے مایہ ناز عالم دین، جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری تعزیتی بیان میں کہاکہ آیت اللہ محمد یزدی رحمتہ اللہ علیہ کی وفات پرگہرے دلی افسوس کا اظہار اور ان کے خانوادہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتاہوں۔
مرحوم آیت اللہ یزدیؒ بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کے عظیم شاگرد، سابق چیف جسٹس اور رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای دیرینہ انقلابی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔خداوندمتعال بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں