اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شہید میجر جنرل سلیمانی کا عراق میں سیاسی اور زمینی استحکام میں اہم کردار

عراق کے سیاسی تجزیہ نگار نے عراق سے داعش دہشت گرد تنظیم کے خاتمہ اورعراق میں سیاسی اور زمینی استحکام کے سلسلے میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کےمخلصانہ اور اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی تمام اقوام میں مقبول، محبوب اور پسندیدہ رہنما تھے۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۹۸
تاریخ اشاعت: 20:27 - December 15, 2020

شہید میجر جنرل سلیمانی کا عراق میں سیاسی اور زمینی استحکام میں اہم کردارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے سیاسی تجزیہ نگارعلی فاہم نے عراق سے داعش دہشت گرد تنظیم کے خاتمہ اورعراق میں سیاسی اور زمینی استحکام کے سلسلے میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمینی کے مخلصانہ اور  اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی تمام اقوام میں مقبول،  محبوب اور پسندیدہ رہنما تھے۔

شہید میجر جنرل سلیمانی کی شہادت کی پہلی سالگرہ میں صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں۔ شہید سلیمانی کی شہادت کی پہلی سالگرہ تاریخ کے اہم واقعات میں شامل ہوگي ۔ شہید سلیمانی ایک بے نظیر فوجی جنرل ہونے کے ساتھ  ساتھ ملکی اور عالمی سطح پر بہترین سماجی اور اخلاقی خصوصیات کے حامل تھے۔

شہید سلیمانی کے قتل کا حکم ایسی حکومت کے صدر نے دیا جس نے داعش اور القاعدہ  جیسی دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا اور اس سلسلے میں سعودی عرب نے امریکہ کو مالی تعاون بھی فراہم کیا۔۔

میجر جنرل سلیمانی آج دنیا میں ایک مکتب کے عنوان سے جانے جاتے ہیں اس کے حامی خطے کے مظلوموں کی حمایت اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں جبکہ ان کے دشمن داعش دہشت گردوں اور وہابی انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس سلسلے میں عراق کے تجزیہ نگارعلی فاہم نے عراق پر داعش دہشت گردوں کے وحشیانہ اور ظالمانہ حملے کے بارے میں مہر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ داعش کی عراق پر لشکر کشی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران اورخاص طور پر میجرجنرل شہید قاسم سلیمانی نے عراق سے داعش کے خاتمہ کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس نے کہا کہ شہید میجر جنرل سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی سالگرہ عنقریب  ہے جنھوں نے عراق سے داعش دہشت گرد تنظیم  کے خاتمہ کے سلسلے میں اساسی اور بنیادی کردار ادا کیا ۔

عراقی تجزیہ نگارعلی فاہم نےخطے میں امریکی اور سعودی عرب کی مشترکہ سازشوں کو ناکام بنانے کے بارے میں مہر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ سعودی عرب خطے میں استعماری سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ سعودی عرب کی اپنے ہمسایہ ممالک کو ختم کرنے اور لوٹنے کی تلاش جاری ہے سعودی عرب نے یمن کے نہتے عربوں کو ختم کرنے اور یمن پر قبضہ کرنے کا ناپاک منصوبہ بنایا اور اس سلسلے میں سعودی عرب نے بھاری رقم ادا کرکے دس ممالک کو بھی اپنے ہمراہ کرلیا۔ علی فاہم نے کہا کہ سعودی عرب امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ ملکر یمن کو اپنی خلوت گاہ سمجھتا تھا لیکن یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے بعد سعودی عرب کے خطے میں تمام شوم منصوبے نقش بر آب ہوگئے۔ عراقی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ شہید میجر جنرل سلیمانی نے خطے میں امریکی سامراج اور اس کے اتحادی عرب ممالک کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں مظلوم  عربوں کی بھر پور حمایت اور مدد کی اور اس طرح شہید سلیمانی نے غریب اور نہتے فلسطینیوں اور عربوں کے دل جیت لئے۔ شہید سلیمانی مستضعف قوموں کی امید بن کر ابھرے،  شہید سلیمانی آج تمام قوموں کے دلوں کی دھڑکن بن گئے ہیں۔ انھوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے مکتب کے شاگرد ہونے کی وجہ سے ظلم کو کبھی قبول نہیں کیا اور وہ ہمیشہ مظلوموں کے حامی اور مددگار رہے اور دنیا کے تمام مظلوموں کے دلوں میں ان کی یاد ہمیشہ باقی رہےگی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں