اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شہید محسن فخری زادہ کے اہلخانہ کو حرم رضوی کا پرچم دے دیا گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے اہلخانہ کو حرم مطہر رضوی کا پرچم ہدیہ کے طور پر عطا کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۴۰
تاریخ اشاعت: 20:20 - December 24, 2020

شہید محسن فخری زادہ کے اہلخانہ کو حرم رضوی کا پرچم دے دیا گیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے اہلخانہ کو حرم مطہر رضوی کا پرچم ہدیہ کے طور پر عطا کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق حرم رضوی کے بعض اہلکاروں نے شہید فخری زادہ کے گھر پہنچ کر شہید کے اہلخانہ کو حرم مطہر رضوی کا پرچم تبرک اور ہدیہ کے عنوان سے پیش کیا۔ اس ملاقات میں حرم رضوی کے متولی کے معاون مصطفی خاکسار قہرودی نے کہا کہ شہید فخری زادہ جیسے شہیدوں کے پاک خون کے نتیجے میں ایران سائنسی، دفاعی اور صنعتی شعبوں میں ترقی اور پیشرفت کے راستے پر مزید ہمت کے ساتھ گامزن رہےگا۔ انھوں نے کہا کہ شہداء نے ہماری ترقی کے راستوں کو مزید روشن اور تابناک کردیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں