اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 16 فروری سے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۷۴
تاریخ اشاعت: 2:58 - January 01, 2021

نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ  16 فروری سے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شیخ رشید نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان کرتا ہوں، دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں جس سے نمٹنے کے لیے ایگل اسکواڈ اسلام آباد میں تعینات کررہے ہیں، اسلام آباد میں تمام ناکےختم کرکے صرف تین رہنے دیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یکم جنوری سے تمام ملکوں کے ویزے آن لائن ہوں گے جن میں چین اور افغانستان بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کررہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں